31 جنوری، 2017، 1:50 PM

امریکی صدر ٹرمپ کی غیر انسانی پالیسیوں کے خلاف کئي ممالک میں عوامی مظاہرے

امریکی صدر ٹرمپ کی غیر انسانی پالیسیوں کے خلاف کئي ممالک میں عوامی مظاہرے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر انسانی اور نسل پرستانہ پالیسیوں کےخلاف امریکہ کے بعد لندن،مانچسٹراور گلاس گوسمیت برطانیہ بھرمیں مظاہرے ہورہے ہیں۔امریکی صدرکودورہ برطانیہ سےروکنےکےلیےدستخطی مہم پرچودہ لاکھ افرادکےدستخط ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر انسانی اور نسل پرستانہ پالیسیوں کےخلاف امریکہ کے بعد لندن،مانچسٹراور گلاس گوسمیت برطانیہ بھرمیں مظاہرے ہورہے ہیں۔امریکی صدرکودورہ برطانیہ سےروکنےکےلیےدستخطی مہم پرچودہ لاکھ افرادکےدستخط ہوئے ہیں۔
ورجینیا میں مسلم رہنماؤں اور واشنگٹن کے اٹارنی جنرل کی جانب سے مقدمات دائر کر دیئے گئے۔ امریکن سول لبرٹیز یونین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اور حکومتی اہلکار عدالتی احکامات پر عمل نہیں کررہے۔ اقوام متحدہ نے کہاہے کہ ٹرمپ کے اقدامات الجھانے والے اور دل توڑ دینے والے ہیں۔ رواں ہفتے 800 پناہ گزینوں کی امریکہ آمد روک دی ہے۔ جرمن چانسلر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کا یہ مطلب نہیں کہ لوگوں پر ویزا پابندیاں عائد کردی جائیں یا انہیں مشکوک سمجھا جائے۔ عراقی پارلیمنٹ میں امریکہ کے خلاف جوابی اقدام کی قرارداد منظور کر لی گئی۔ ایران نے بھی امریکی صدر کے اقدامات کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اپنا اقتدار بچآنے کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ کے نسل پرستانہ اقدامات کی حمایت کی ہے۔متحدہ عرب امارات اور سعودی رعب دونوں غیر جمہوری حکومتیں ہیں۔
 

News ID 1870112

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha